رسائی کے لنکس

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق پشاور میونسپل کارپوریشن کے سب ڈویژنل افسر خواجہ عمران بیٹے کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری افسر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقع پشاور کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق پشاور میونسپل کارپوریشن کے سب ڈویژنل افسر خواجہ عمران بیٹے کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس حملے میں خواجہ عمران موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ اُن بیٹا شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر فرقے کی بنیاد پر ہدف بنا کر قتل کرنے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں حالیہ مہینوں میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹروں اور وکیل کو ہدف بنا کر ہلاک کیا جا چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG