رسائی کے لنکس

ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز ہفتہ سے


تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چار بار عالمی چیمپیئن رہنے والی پاکستانی ٹیم اس مقابلے میں کوالیفائی نہیں کر سکی۔

ہاکی کا 13 واں عالمی کپ ٹورنامنٹ ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہو رہا ہے۔

اس ایونٹ میں دنیا کی اول درجے کی بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، ملائیشیا، اسپین اور بھارت جبکہ گروپ بی میں ہالینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ، کوریا، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چار بار عالمی چیمپیئن رہنے والی پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں شرکت نہیں کر رہی۔ اس بڑے مقابلے میں رسائی کے لیے اسے ایشیا کپ جیتنا ضروری تھا جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکی تھی۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اپنا افتتاحی میچ 31 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلا گا۔

عالمی کپ کا سیمی فائنل 13 جب کہ فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG