رسائی کے لنکس

غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے والے ہوشیار


غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے والے ہوشیار
غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے والے ہوشیار

پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کو متعلقہ حکام نے ایک خط کے ذریعے ’’فحاشی‘‘ پھیلانے والے پیغامات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔

ایک موبائل فون کمپنی کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کےاحکامات پر علمدرآمد کرتے ہوئے انھوں نے اپنے ہاں مخصوص ’’فلٹرز‘‘ کو فعال کردیا ہے تاکہ ان کے صارفین کے زیر استعمال موبائل فون پر ’’فحش‘‘ ایس ایم ایس کو روکا جاسکے۔

پی ٹی اے کی طرف سے بھیجے گئے خط میں انگریزی اور اُردو زبان کے مجموعی طور پر 1500 الفاظ بھی تحریر ہیں جن کی ایس ایم ایس پیغامات میں ممانعت ہوگی۔ ان میں اکثر الفاظ جنسی جذبات کو ابھارنے سے متعلق ہیں۔

تمام موبائل کمپنیوں سے سات روز کے اندر خط کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیاہے۔ اس میں ملک کے 1996 ء کے ایک قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کے ذریعے غلط، من گھڑت ، فحش اور غیر مہذب معلومات بھیجنا ممنوع ہے۔ مزید برآں خط میں کہا گیا ہے کہ ’’اسلام کی عظمت کے مفاد میں‘‘ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG