رسائی کے لنکس

دہشت گرد فساد پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم گیلانی


دہشت گرد فساد پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم گیلانی
دہشت گرد فساد پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم گیلانی

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایسے وقت پر جب حکومت اور عوام سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مصروف ہیں ، دہشت گرد اپنے ”ناپاک ایجنڈے“ پر کا م جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے ایک روز قبل کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی اور رواں ہفتے لاہور میں اہل تشیع کے ایک ماتمی جلوس پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی۔

اُنھوں نے 23اگست کو وانا کی ایک مسجد پر ہونے خودکش حملے کا ذکر بھی کیا جس میں سابق ایم این اے مولانا نور محمد سمیت 30افرادہلاک ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان حملوں کا واحد مقصدملک میں خون خرابہ اور فساد پیدا کرنا ہے تاکہ دہشت گرد اپنے مخصوص ایجنڈے کو حاصل کر سکیں، اُنھوں نے کہا کہ پوری قوم پرعزم ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرکے دم لے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ” لشکری جھنگوی، القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان ایک ہیں اور جہاں خودکش حملہ ہوگا تو آپ سمجھ لیں ٹی ٹی پی اُس میں ملوث ہے “۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گرد ان حملوں سے لوگوں خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایک بار پھر شیعہ برادری سمیت دیگر مسالک سے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی مقامات پر بڑے جلوس منعقد نہ کریں۔

XS
SM
MD
LG