رسائی کے لنکس

پاکستان میں موجود دہشت گردی کے کیمپ ، نشانہ بنانے کا کوئی امکان نہیں: بھارتی دفاع کے مملکتی وزیر کا بیان

  • سہیل انجم

پاکستان میں موجود دہشت گردی کے کیمپ ، نشانہ بنانے کا کوئی امکان نہیں: بھارتی دفاع کے مملکتی وزیر کا بیان

پاکستان میں موجود دہشت گردی کے کیمپ ، نشانہ بنانے کا کوئی امکان نہیں: بھارتی دفاع کے مملکتی وزیر کا بیان

بھارت نے پاکستان میں موجود مبینہ دہشت گردی کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ تاہم، اِس بات پر زور دیا ہے کہ اپنے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیرِ مملکت براے دفاع، ایم ایم پَلم راجو نے نئی دہلی میں ایک سیمینار کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دہشت گردی کے کیمپوں کو نشانہ بناکر کسی بھی قسم کی کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

‘البتہ، ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اِس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں کہ ہمارا ملک محفوظ رہے، ہمارے شہری محفوظ رہیں اور ہمارے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔’

اُنھوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اِن کیمپوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

مملکتی وزیر برائے دفاع نے کہا کہ کیمپوں کے بارے میں ہمیں جو بھی معلومات حاصل ہوں گی وہ ہم پاکستان کو فراہم کریں گے۔

اُنھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ ایک روز قبل، وزیرِ دفاع اے کے اینٹونی نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے 42کیمپ ہیں۔ اُنھوں نے بھی مذاکرات جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان بارہا اِس بات کی تردید کرتا آیا ہے کہ اُس کی سرزمین پر دہشت گردی کے کیمپ موجود ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے اور بارہا اِس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

XS
SM
MD
LG