رسائی کے لنکس

پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار


پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار
پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے۔ دوسرے دن کے کھیل میں اپنی پہلی اننگز میں اس کے چار کھلاڑی صرف 94رنز پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 519رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کپتان رکی پونٹنگ نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے 209رنزجب کہ کلارک نے 166رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے دنیش کنیریا نے تین، محمد آصف اور محمد عامر نے دو، دو اور عمر گل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے عمران فرحت نے 38 رنز بنائے جب کہ خرم منظور صفر،کپتان محمد یوسف سات اور عمر اکمل نے آٹھ رنز بنائے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سلمان بٹ 34 اور شعیب ملک چار رنز پر کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ سیریزکے پہلے دونوں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG