رسائی کے لنکس

پاکستان: ڈرون کے حملے میں تین جنگجو ہلاک


پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں مشتبہ طور امریکہ کے کسی بے پائیلٹ طیارے نے جنگجوؤں کے ایک احاطے پر دو راکٹ فائر کرکے تین باغیوں کو ہلاک کردیا۔

ڈرون کے ذریعے یہ حملہ جمعرات کے روز شمالی وزیرستان کے سب سے بڑے شہر میران شاہ کے قریب ایک گاؤں میں کیا گیا۔ یہ علاقہ القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں کا ایک مضبوط ٹھکانا ہے۔

اسی دوران پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ افغان سر حد کے قریب خیبر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم 29 لوگ ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے جمعرات کے روز بم کا یہ حملہ ہوسکتا ہے کہ جنگجوؤں کے مختلف دھڑوں کے درمیان رقابت کا نتیجہ ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ بظاہر حملے کا ہدف ایک جنگجو مذہبی گروپ ” لشکرِ اسلام “کا کمانڈر تھا، جس نے اس علاقے کو اپنا اڈا بنایا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG