رسائی کے لنکس

پاک سری لنکا تھرو بال سیریز ملتوی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق آٹھ مارچ سے شروع ہونے والی پندرہویں تھرو بال قومی چیمپیئن شپ بھی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے

کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث غیر ملکی ٹیموں نے یہاں آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور پاک بھارت اسنوکر سیریز کے بعد اب پاک سری لنکا تھرو بال سیریز 2013ء کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ پندرہویں قومی تھرو بال چیمپیئن شپ بھی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن مقبول احمد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سری لنکن تھرو بال فیڈریشن کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں مہمان ملک نے پاکستان بالخصوص کراچی کے کشیدہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

’’اس خط کی روشنی میں پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے 26 مارچ سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا تھرو بال سیریز کو ملتوی کردیا ہے اور سری لنکن فیڈریشن کو جواب دیا ہے کہ مذکورہ سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان جلدکیا جائے گا تاہم سیریز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔‘‘

سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق آٹھ مارچ سے شروع ہونے والی پندرہویں تھرو بال قومی چیمپیئن شپ بھی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے جس میں چاروں صوبوں اور محکموں کی بارہ ٹیموں نے حصہ لینا تھا اب یہ چیمپیئن شپ 22 سے 24 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ مارچ 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستان میں عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے نہیں ہو سکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG