رسائی کے لنکس

جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں: نواز شریف


وزیر اعظم نے پاکستان کا یہ موقف دہرایا کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل نہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ملک کا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل نہیں۔

اُنھوں نے یہ بیان جمعہ کو نیشنل کمانڈ سینٹر اور جوہری ہتھیاروں کی ایک ذخیرہ گاہ کے دورے کے موقع پر دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہ ملک کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

’’پاکستان کی تزویراتی صلاحیت کی بنیاد کم از کم اور قابل بھروسہ قوت مزاحمت کی حکمت عملی ہی رہے گی۔‘‘

اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد احمد قدوائی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ نیشنل کمانڈ سینٹر ایک مکمل طور پر محفوظ تنصیب ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کو جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر ملک میں تیار کی گئے اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

جب کہ ملک بھر میں جوہری اثاثوں کے مراکز کے مابین ’خصوصی نیٹ ورک‘ سے بھی اُن کو آگاہ کیا گیا اور اُنھیں بتایا گیا کہ ان کی موثر نگرانی کے لیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیسے کام کر رہی ہے۔

پاکستان اس سے قبل بھی یہ کہتا آیا ہے کہ اس کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ایک خصوصی سکیورٹی فورسز بھی بنائی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG