رسائی کے لنکس

پاکستان: تربیتی طیارہ گرنے سے دو پائلٹ ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ترجمان کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قریب یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جب یہ گر کر تباہ ہوا

پاکستان میں ایک فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں اس تربیتی طیارے ’’مشاق‘‘ کے حادثہ کی وجہ فنی خرابی بتائی گئی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قریب یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جب یہ گر کر تباہ ہوا۔

طیارے کو پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی فضائیہ کے تربیتی طیاروں کو ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG