رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: خودکش بم حملے میں 17 اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی میرانشاہ کے قریب ایشا پوسٹ سے ٹکرائی جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش بم حملے میں 17 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے اتوار کو ایک مختصر بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ ہفتہ کی رات کو ایشا چیک پوسٹ پر ہوا۔

حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرائی جس سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔

قبائلی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG