رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی: شدت پسندوں کےحملے میں تین اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے اور عسکری عہدیداروں کے مطابق جوابی کارروائی میں کم از کم 20 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

قبائلی انتظامیہ کے مطابق سموکلی کے علاقے میں قائم سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے لیس درجنوں جنگجوؤں نے مختلف اعتراف سے حملہ کیا۔

حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے اور عسکری عہدیداروں کے مطابق جوابی کارروائی میں کم از کم 20 دہشت گرد مارے گئے جب کہ اُن کے متعدد ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

جس علاقے میں یہ جھڑپ ہوئی وہاں تک ذرائع ابلاغ کو رسائی حاصل نہیں اس لیے جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اوکزئی ایجنسی اور ملحقہ کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور جمعرات کو وسطی کرم میں جیٹ طیاروں کی مدد سے کی جانے والے کارروائی میں 17 شدت پسند مارے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG