رسائی کے لنکس

انتخابات کے لیے 70 ہزار فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں ہو گی۔

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے 70 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں ہو گی۔

اُنھوں نے کہا 19 اپریل سے بیلٹ پیپز کی چھپائی جاری ہے اور جہاں چھپائی کا کام ہو رہا ہے وہاں فوج تعینات ہے۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمعرات کی رات تک تعیناتی مکمل ہو جائے گی جب کہ کراچی اور سندھ میں فوجیوں کی تعیناتی جمعہ سے شروع ہو گی۔

اُنھوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی فوج کی تعیناتی جمعہ سے شروع ہو گی اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ پولیس اور نیم فوجی دستے پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت پر تعینات ہوں گے تاہم فوج کی ’کویک رسپانس‘ فورس چوکس رہے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق ڈیوٹی اور نگرانی کے لیے پچاس ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG