رسائی کے لنکس

ترک صدر کی پاکستان آمد

  • ب

ترک صدر کی پاکستان آمد

ترک صدر کی پاکستان آمد

ترکی کے صدر عبداللہ گل چار روز ہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر یہ دورہ صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر کررہے ہیں ۔

صدر گل پاکستانی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کریں گااور توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعد دمعاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق ایک خصوصی تقریب میں صدر آصف علی زرداری ترک صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز دیں گے جب کہ قائداعظم یونیورسٹی کی طرف سے عبداللہ کو گل کو بین الاقوامی تعلقات کی اعزازی ”ڈاکٹریٹ“ کی ڈگری بھی دی جائے گی۔

پاکستان میں قیام کے دوران ترک صدر اپنے وفد کے ہمراہ مقامی اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG