رسائی کے لنکس

ترک وزیر اعظم 20 مئی کو پاکستان پہنچیں گے


ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان
ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان

ترکی کے وزیرِ اعظم رجب طیب اردوان 20 مئی سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کی دعوت اُنھیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دی تھی۔

بدھ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دورہِ پاکستان میں رجب طیب اردوان پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ 2010ء میں وزیرِ اعظم گیلانی نے بھی ترک پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔

دونوں وزرائے اعظم دوطرفہ تعاون کی ایک اعلیٰ سطحی کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے جس کے بعد پانچ معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

وزیراعظم گیلانی اپنے ترک ہم منصب کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری مہمان وزیرِ اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

XS
SM
MD
LG