رسائی کے لنکس

دکھ کی گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان


پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور دنیا کو اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے نئے سال کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول کے ایک نائیٹ کلب پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

استنبول کے ایک پوش علاقے میں واقع نائیٹ کلب میں سال نو کی خوشی منانے میں مصروف افراد پر فائرنگ کے واقعہ میں غیر ملکیوں سمیت کم از کم 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں استنبول میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک حکومت اور لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور دنیا کو اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی دہشت گردی کے سبب بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اُن کے بقول انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

XS
SM
MD
LG