رسائی کے لنکس

اقوام ِ متحدہ کے پاس پیسے کی کمی؛ پاکستان کے امدادی پروگرام خطرے میں

اقوام ِ متحدہ کے پاس پیسے کی کمی؛ پاکستان کے امدادی پروگرام خطرے میں
اقوام ِ متحدہ کے پاس پیسے کی کمی؛ پاکستان کے امدادی پروگرام خطرے میں

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ فنڈز میں کمی کے باعث کئی ملین بے گھر لوگوں کے لیے پاکستان کو دی جانے والے امدادی پروگراموں میں کمی کا خطرہ ہے۔
پاکستانی امداد کے لیے اقوام ِ متحدہ کے خصوصی کارکن مارٹن موگ ونجا نے کہا ہے کہ طالبان جنگ جوؤں کی کارروائیوں کے باعث بہت لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔

گذشتہ برس تین ملین سے زائد افراد وزیرستان سے جان بچا کر بھاگے تھے۔ ان میں بیشتر اب واپس جا چکے ہیں۔ لیکن ان میں ایک تہائی اب بھی بے گھر ہیں۔

مسٹر موگ ونجا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان لوگوں کے لیے خوراک، طبی سہولت اور صاف پانی کی فراہمی مخدوش ہو گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG