رسائی کے لنکس

600 پاکستانی پولیس افسران انگریزی میں فیل


600 پاکستانی پولیس افسران انگریزی میں فیل
600 پاکستانی پولیس افسران انگریزی میں فیل

اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعیناتی کے لیے انگریزی زبان بولنے اور سن کر سمجھنے کا امتحان دینے والے پاکستانی پولیس افسران کی نصف سے زائد تعداد فیل ہوگئی۔

روزنامہ ڈان میں بدھ کو شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اس امتحان میں کل 1213 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا لیکن چار رکنی اقوام متحدہ کی سلیکشن اسسٹینس ٹیم نے 600 سو زائد کو نااہل قرار دے دیا۔

اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بعض اُمیدواروں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بہت مشکل تھا اس لیے اکثریت اس میں فیل ہوگئی۔ اس امتحان میں اُمیدوار کی گاڑی چلانے ہتھیار چلانے اور اس کی دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو بھی جانچا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعیناتی کے لیے یہ امتحان پاس کرنا لازمی ہوتا ہے۔

امتحان دینے والوں کا تعلق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے)، موٹر وے پولیس اور ملک کے چاروں صوبوں میں پولیس محکموں سے تھا جن میں ہیڈ کانسٹیبل سے لے کر سپرنٹنڈینٹ پولیس تک کے اہلکار شامل تھے۔

ڈان اخبار سے گفتگو کرنے والے اُمیدواروں میں راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی اقبال کاظمی بھی شامل تھے۔’’یہ پولیس افسران کے لیے سیکھنے کا موقع ہوتا ہے اور یہ قسمت کا کھیل بھی ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعیناتی ایک نیا تجربہ ہوتا ہے۔‘‘

XS
SM
MD
LG