رسائی کے لنکس

امریکہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھا گا، حفیظ شیخ


امریکہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھا گا، حفیظ شیخ
امریکہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھا گا، حفیظ شیخ

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھنے کا یقین دہانی کرائی اور دیامر بھاشا ڈیم سمیت توانائی کے حصول کے دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

وزیرخزانہ نے ہفتہ کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ حفیظ شیخ نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ تھامس آر نائیڈز سے ہونے والی اپنی بات چیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو اتحادی اعانتی فنڈ کے بارے میں نائب امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا ۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ہونے والے اخراجات کی پاکستان کو واپسی اسی اتحادی اعانتی فنڈ کے تحت کرتا ہے ۔

جمعہ کو وزیر مملکت برائے اْمورِ خارجہ حنا ربانی کھر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کی وجوہات اور اْسے دور کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سلیم سیف اللہ نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان پر امید ہے کہ امریکی انتظامیہ سے ہونے والی بات چیت سے تعلقات میں کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔


XS
SM
MD
LG