رسائی کے لنکس

امریکہ میں تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع


امریکہ میں تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع
امریکہ میں تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع

امریکہ نے اپنے تعلیمی اداروں میں فل برائٹ اسکالرشپ کے تحت زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے 2012ء کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں 15جون تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کے لیے امریکہ کا فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام دنیا میں سب سے بڑا پروگرام ہے اور اس کے تحت امریکہ میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کا حصول اس سے بہترنہیں ہوسکتا تھا۔”ہم پاکستان کے دوردراز اورپسماندہ علاقوں کے طلباکی اس پروگرام میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔“

2011ء کے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 386سے زائد پاکستانی طلبا کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا جوکہ امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں طویل المدت تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG