رسائی کے لنکس

پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کردی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر پاکستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد میں کمی کردی گئی ہے۔

جمعہ کو اسلام آبادمیں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں دفتر برائے دفاعی نمائندہ کے سربراہ وائس ایڈمرل مائیکل لی فیور نے کہا ہے کہ انھیں حال میں حکومت پاکستان کی طرف سے تحریری درخواست موصول ہوئی تھی کہ یہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کردی جائے اور ان کے بقول یہ عمل قریب قریب مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایڈمرل لی فیور نے بیان کے مطابق کہا ہے ”ہمیں پاک فوج کے ساتھ اشتراک عمل پر فخر ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں تعینات ہمارے فوجی متشدد انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی میں پاکستانی فوج کو بہترین انداز میں مدد فراہم کرتے ہیں“۔

مزید برآں بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی فوجی اہلکاروں میں تربیت کنندگان شامل ہیں جو پاکستانی افواج کے ساتھ مل کر خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہاں موجود امریکی فوجی اہلکاروں کی کل تعداد کا تعین پاکستانی حکومت اور فوج کی درخواست اور ان کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے۔

ایڈمرل لی فیور نے کہا کہ جب بھی حکومت پاکستان درخواست کرتی ہے تو امریکہ پاکستان کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG