رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر پاک فوج کے حوالے


امریکہ کی طرف سے مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر پاک فوج کے حوالے
امریکہ کی طرف سے مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر پاک فوج کے حوالے

امریکہ نے پاکستانی فوج کے چار ایم۔آئی 17 ہیلی کاپٹر اپنے خرچ پر مرمت کے بعد بدھ کو پاکستان کے حوالے کردیے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت فضائی آپریشنوں کے لیے اشد ضروری طیاروں کو جلد ازجلد مرمت کے بعد پاک فوج کے حوالے کرنے کے لیے اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستانی فوج کے 24 ایم۔آئی 17 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے اخراجات برداشت کیے ہیں جن میں سے 12 گذشتہ سال مرمت کے بعد پاکستان کو واپس کیے جاچکے ہیں۔ باقی آٹھ ہیلی کاپٹر رواں سال کے آخر تک حوالے کردیے جائیں گے۔

امریکہ مزید دس ایم۔آئی 17 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے لیے پاکستانی فوج سے رابطہ رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں اس نے پاکستان آرمی کو دو بیل 412 ہیلی کاپٹر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ 13اے ایچ۔1ایف کوبرا ہیلی کاپٹر خریدے گئے ہیں جنہیں پاک فوج کے فضائی آپریشنوں کو تقویت دینے کے لیے فاضل پرزوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ 2001 سے اب تک پاکستان کو 12 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد،تربیت اورسازوسامان فراہم کرچکا ہے جس میں اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 8.1ارب ڈالر مالیت کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG