رسائی کے لنکس

امریکی کنٹری میوزک کے بینڈ بلنڈڈ نے پاکستان اور کراچی کے لیے پیار اور امن کا پیغام دیا اور اس میں موسیقی کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امریکی قونصل جنرل کراچی کی رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتہ کو پاکستانی اور امریکی عوام کو قریب لانے کی ایک اور کوشش میں موسیقی کے ایک پروگرام میں پاکستانی لوک موسیقی اور امریکی کنٹری میوزک نے سب کو بظاہر ایک کر دیا۔

اپنی رہائش گاہ پر وائس آ ف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ دونوں ممالک کو قریب لانے میں بہترین طریقوں میں سے ایک ثقافت ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ایسی تقاریب دونوں ممالک میں مشترکہ چیزوں کو سامنے لانے ہی کی کوشش کی جاتی ہے جن میں ایک ’ موسیقی ‘ ہے ۔



مائیکل نے کہا کہ مجھے موسیقی کے ذریعے پاکستان کو جاننا بہت اچھا لگا اور مجھے یقین ہے کہ جب ہمارا امریکی بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا تو وہ پاکستانی مہمانوں کو امریکہ کی ایک نئی تصویر دکھائے گا جو انھوں نے شاید پہلے نہ دیکھی ہو گی۔


پاکستانی لوک موسیقی کے بینڈ اسکچز نے وائس ااف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی زبان بولیں جس بھی مذہب سے ہوں ہم سب ایک ہیں اور ہم میں جو کوئی بھی فرق ہے وہ اس کائنات کی آ رائش ہے۔

امریکی کنٹری میوزک کے بینڈ بلنڈڈ نے پاکستان اور کراچی کے لیے پیار اور امن کا پیغام دیا اور اس میں موسیقی کی اہمیت پر زور دیا۔
XS
SM
MD
LG