رسائی کے لنکس

امریکی سفیر کا پاکستانی خواتین پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین


امریکی سفیر پاکستانی خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ
امریکی سفیر پاکستانی خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ

رچرڈ اولسن نے کہا کہ خواتین پر سرمایہ کاری سے پاکستانی خواتین اور مردوں کے لیے معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور عظیم تر خوشحالی کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خواتین پر سرمایہ کاری سے پاکستانی خواتین اور مردوں کے لیے معاشی ترقی، سیاسی استحکام اور عظیم تر خوشحالی کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

رچرڈ اولسن نے جمعرات کو ’خواتین انسانی حقوق کی محافظین‘ کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق تقریب میں خواتین کے خلاف جرائم اور گھریلو تشدد کے سدباب کے مختلف طریقوں پر بحث کی گئی۔

امریکی حکومت کی معاونت سے 2010ء میں اسلام آباد پولیس کا ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا جو خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرنے میں اعانت کر رہا ہے۔

امریکہ نے اسلام آباد پولیس کے خصوصی یونٹ کے 10 تفتیشی افسران کو تربیت بھی دی ہے جس سے یہ اہلکار بچوں اور خواتین کے خلاف کیے جانے والے جرائم کی تحقیقات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2002ء سے اسلام آباد پولیس کو تربیت، آلات اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے اعانت فراہم کر رہا ہے اور اب تک وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 3000 جب کہ ملک بھر میں 6000 افسران کو تربیت فراہم کر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG