رسائی کے لنکس

شاہ محمود قریشی کی امریکی کانگریس اراکین سے ملاقات


پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ اور انتظامیہ کے دوسرے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بدھ کو ہونے والے سٹریٹیجک مذاکرات سے پہلے منگل کو کانگریس کے اراکین سے کیپیٹل ہل میں ملاقات کی۔

پاکستانی عہدیداروں کے مطابق پاکستان نے مذاکرات سے پہلے 56 صفحات کی ایک دستاویز پیش کی جس میں ان کاملک جس طرح کی ساجھے داری چاہتا ہے اس کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے پیر کو ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ قریشی کے ان خیالات کا اعادہ کیا جو تعلقات میں بہتری لانے کے بارے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل المدت تعلقات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کس طرح سے سکیورٹی کے ان چیلنجز سے نمٹنے میں ہم پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں جس کا صرف انھیں ہی نہیں بلکہ ہمیں اور نیٹو کو بھی سامنا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جیف مورل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میرا خیال سے پاکستانی بھی یہی خواہش رکھتے ہیں کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔

XS
SM
MD
LG