رسائی کے لنکس

ویزا سکینڈل : امریکی سفارتخانے کا انتباہ


ویزا سکینڈل : امریکی سفارتخانے کا انتباہ
ویزا سکینڈل : امریکی سفارتخانے کا انتباہ

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بعض شرپسند عناصرسے متعلق خبردار کیا ہے جو پاکستانیوں کو دھوکے سے امریکہ کے جعلی ویزوں کے حصول کی خاطر رقوم جمع کرانے کے لیے ای میلز کا استعمال کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق اس واردات دوران کسی فرد کو ایک ایک میل بھیجی جاتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ امیگرنٹ ویزا یا امریکہ میں مستقل رہائش کے لیے ضروری کارڈ کے حصول کے لیے اسے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وصول کنندہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس ای میل کا جواب دیں اور بھاری ’پراسسنگ ‘ فیس ادا کریں۔

یہ جعلی ای میلز وصول کنندگان کو مطلع کرتی ہیں کہ حکومت امریکہ نے ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ پروگرام اُن ممالک کے لوگوں کے لیے ہے جہاں سے امریکہ جانے والے تارکین وطن کی تعداد مقابلتاً کم ہوتی ہے۔ پاکستانی شہری ڈائیورسٹی ویزا حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

لہذا امریکی سفارتخانہ عوام الناس کو خبردار کرتا ہے کہ یہ اور اس نوع کی دیگر ای میلز حکومت امریکہ کی جانب سے نہیں بھیجی جاتیں اور یہ پاکستانی شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوششیں ہیں۔ جن افراد کو یہ ای میل ملے انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے حذف کردیں۔

XS
SM
MD
LG