رسائی کے لنکس

پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی امریکی امداد


پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی امریکی امداد
پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی امریکی امداد

امریکہ نے کیری لوگر برمن بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی ساڑھے سات ارب ڈالر کی غیر فوجی امداد میں سے پانچ کروڑ ڈالر سیلاب زہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو سندھ میں متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ”یو ایس ایڈ“ کے سربراہ راجیو شا نے کہا کہ اس امداد کو سیلاب زدگان کے لیے خوراک ، ادویات اور اُنھیں خیمے فراہم کرنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان رچر ڈ سنیلسائر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ رقم اُن 15 کروڑ ڈالرز کے علاوہ ہے جو امریکہ پہلے ہی سیلاب زدگان کی فوری امداد کے لیے فراہم کر نے کا اعلان کر چکا ہے ۔

پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جانے والی بین الاقوامی امداد میں امریکہ سرفہرست ہے جب کہ اُس کے 19 فوجی ہیلی کاپٹر اور درجنوں فوجی اہلکار بھی متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے اور اُنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG