رسائی کے لنکس

افغانستان میں قیام امن خطے کے لیے اہم، پاک ازبک مشترکہ اعلامیہ


وزیر اعظم نواز شریف ازبکستان کے وزیر اعظم شفقت مرزیا سے ملاقات میں
وزیر اعظم نواز شریف ازبکستان کے وزیر اعظم شفقت مرزیا سے ملاقات میں

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔

ازبکستان اور پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن علاقے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ دونوں ممالک نے افغان عوام کی طرف سے ملک کی تعمیر نو اور امن کی کوششوں کی حمایت کی۔

یہ بات وزیر اعظم نواز شریف کے وسطی ایشیا کی ریاست کے دو روزہ دورے کے موقعے پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف بدھ کو ازبکستان کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف اور وزیر اعظم شفقت مرزیا سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر شروع ہونے کے بعد پاکستان وسطی ایشیا کے ممالک سے تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دے رہا ہے تاکہ اس خطے سے تجارت اور باہمی روابط سے راہداری کے اقتصادی ثمرات سے فائدہ اٹھا سکے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے اپنے وفاقی قانون ساز اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کرنے کے علاوہ وسطی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی عالمی اور سیاسی اہمیت پر زور دیا۔ اس کی تجویز ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی تھی۔

دنوں ممالک نے عالمی انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

XS
SM
MD
LG