رسائی کے لنکس

پشاور: امن لشکر کے سربراہ تین ساتھیوں سمیت قتل


امن لشکر کے ارکان (فائل فوٹو)
امن لشکر کے ارکان (فائل فوٹو)

پشاور کے مضافاتی علاقے بازید خیل میں طالبان مخالف امن لشکر کے سربراہ فہیم کو تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن لشکر کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں بدھ کو پشاور کے پہاڑی پورہ تھانے کی حدود میں کھڑی ایک گاڑی سے ملیں۔

پہاڑی پورہ پولیس تھانے کے سربراہ انسپکٹر بشیر زاد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ’’کہیں اور قتل کر کے ان کو گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا کیوں کہ گاڑی میں ایک بھی گولی کا نشانہ نہیں ہے‘‘۔

اُنھوں نے بتایا کہ دو پولیس اہلکار بھی لاپتہ ہیں۔ ’’ایک سب انسپکٹر اور ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر ان (فہیم) کے ساتھ اسلام آباد گئے تھے اور ان کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔‘‘

طالبان مخالف امن لشکر کے سربراہ فہیم پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہو چکے تھے لیکن وہ ان میں محفوظ رہے۔ رواں ماہ پشاور ہی میں ان کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ خود بچ گئے لیکن ان کے دو محافظ اس حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG