رسائی کے لنکس

سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 12ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اورکزئی سے کوہاٹ جانے والی ایک مسافر وین کو سرحدی علاقے سپا میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کے قبائلی خطے اورکزئی ایجنسی میں بدھ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ میں شامل عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اورکزئی سے کوہاٹ جانے والی ایک مسافر وین کو سرحدی علاقے سپا میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق شیعہ برادری سے تھا اور وہ ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔

بظاہر یہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کا واقعہ ہے لیکن سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG