رسائی کے لنکس

پاکستان: طالبان کمانڈر اور امن کمیٹی کا رضا کار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی شدت پسند کمانڈر شفیق سرگرداں اور اس کے تین محافظ شامل ہیں۔

پاکستان کے شمال مغرب میں دو مختلف واقعات میں طالبان شدت پسندوں کے ایک کمانڈر اور امن کمیٹی کے رضا کار سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی کے قریب پیر کلی کے علاقے میں نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔

مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی شدت پسند کمانڈر شفیق سرگرداں اور اس کے تین محافظ شامل ہیں۔

تاحال حملہ آوروں کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ مختلف شدت پسند گروپوں کے درمیان ماضی میں بھی ایک دوسرے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

ادھر صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ٹانک میں اطلاعات کے مطابق امن کمیٹی کے رضا کاروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں امن کمیٹی کا ایک رضا کار اور ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔
XS
SM
MD
LG