رسائی کے لنکس

دو بم دھماکوں میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک


دو بم دھماکوں میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک
دو بم دھماکوں میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی حصے میں منگل کو ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان اور بنوں کے درمیان واقع جانی خیل کے قریب سڑک میں نصب بم پھٹنے سے سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ اس کی زد میں آگیا اور اس واقعے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل منگل کی صبح پشاورکے نواحی علاقے میں دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق وارسک روڈ پر مترہ کے علاقے میں بم کا نشانہ پولیس کی ایک گاڑی تھی۔

وارسک روڈ قبائلی علاقے مہمند کو پشاور سے ملاتا ہے اور ان دنوں مہمند ایجنسی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG