رسائی کے لنکس

اورکزئی میں فوجی کامیابیوں کے دعووں کے باجود ہلاکت خیز جھڑپیں جاری


Orakzai Agency, Pakistan
Orakzai Agency, Pakistan

اورکزئی ایجنسی میں فوجی آپریشن کی کامیاب تکمیل کے اعلان کے ایک ہفتے بعد منگل کو اس پاکستانی قبائلی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر درجنوں طالبان شدت پسندوں نے حملہ کر کے ایک کپتان سمیت چھ فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

مقامی حکام نے اس حملے میں کم از کم 15فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں سرکاری فوج نے 40 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کردیا۔ لیکن آزاد ذرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مارچ کے آخری ہفتے میں اورکزئی میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف ایک بھر پورکارروائی شروع کی تھی جس میں 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے علاقے کے دورے کے موقع پر فوج نے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اورکزئی سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔


XS
SM
MD
LG