رسائی کے لنکس

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں منگل کی دوپہر خودکش بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے قریب بڈھ بیر کے علاقے میں ہونے والے اس خودکش حملے کا نشانہ مقامی سابق ناظم فہیم تھے لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔

ایس پی رورل شفیع اللہ خان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت فہیم گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

XS
SM
MD
LG