رسائی کے لنکس

شدت پسندوں کا پاکستانی فورسز پر حملہ، نو اہل کار ہلاک


اس سال جون میں اپر دیر میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاکستانی فوجی ایک چوکی کی نگرانی کررہے ہیں۔ فائل

اس سال جون میں اپر دیر میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاکستانی فوجی ایک چوکی کی نگرانی کررہے ہیں۔ فائل

افغانستان کی سرحد کے قریب واقع قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک حملے میں پاکستان کی فورسز کے نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز یہ حملہ خیبر ایجنسی کے اکاخیل کے علاقے میں ہوا۔

پاکستانی افواج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ جب پیرا ملٹری فوج کے جوان اس حملے کی زد میں آئے، اس وقت وہ علاقے میں تلاش کی ایک کارروائی میں مصروف تھے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں 14 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل پاکستانی عہدے داروں نےاس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی دوپہر ہونے والا یہ حملہ دو، تین گھنٹے جاری رہا۔

XS
SM
MD
LG