رسائی کے لنکس

پاکستان: پولیس پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رشکئی کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ کی صبح پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور اور اسلام آباد موٹر وے پر رشکئی کے مقام پر نا معلوم شدت پسندوں نے گشت پر معمور پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں مشتبہ شدت پسند اکثر و بیشتر پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں سمیت تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG