رسائی کے لنکس

پاکستان: دو مختلف دھماکوں میں 4 پولیس اہلکار زخمی


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ضلع نوشہرہ میں قیدیوں کو لے جانے والی ایک وین سڑک میں نصب باروُدی سُرنگ سے ٹکرا گئی اور اس حملے میں حکام کے مطابق تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

شمال مغربی پاکستان میں پیر کو دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع نوشہرہ میں قیدیوں کو لے جانے والی ایک پولیس وین سڑک میں نصب باروُدی سُرنگ سے ٹکرا گئی اور اس حملے میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ پشاور سے متصل خیبر ایجنسی کی جمرود تحصیل میں پیش آیا جب مرکزی بازار کے قریب ایک بم دھماکے میں مقامی پولیس یا خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
XS
SM
MD
LG