رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پیر کی صبح ایک مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم ازکم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ پر 20 افراد سوار تھے اور یہ ایجنسی کے مرکزی قصبے پارہ چنار سے پشاور جارہی تھی۔

جب کوچ لوئر کرم کے علاقے چار خیل کے قریب پہنچی تو اس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی پر سوار افراد کا تعلق شیعہ برادری سے تھا اور جس علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں سنی برادری آباد ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں ماضی میں بھی فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہے ہیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG