رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فوج کی بمباری


نیٹو افواج کی رسد کا ایک بڑا حصہ خیبر ایجنسی کے راستے افغانستان جاتا ہے
نیٹو افواج کی رسد کا ایک بڑا حصہ خیبر ایجنسی کے راستے افغانستان جاتا ہے

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بدھ کی صبح فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں حکام کے مطابق 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کے دو ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ واقعے میں متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء کرم سے ملحقہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے ٹرکوں پرخودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک ڈرائیور کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران ایک ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والا سامان رسد مختلف شہروں سے گزرتا ہوا افغانستان لے جایا جاتا ہے اور حالیہ مہینوں میں ان قافلوں پرشدت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں ٹرک اور ٹینکر تباہ اور متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG