رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک


شمالی وزیرستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتہ کو ہونے والے بم دھماکے میں دو پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق میران شاہ میں یہ حملہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس میں فوجی قافلے میں شامل گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کے ان قبائلی علاقوں میں طالبان عسکریت پسند سرگرم ہیں اور وہ اکثرو بیشتر سکیورٹی فورسز اور تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

دریں اثناء قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ دیسی ساختہ بم کا یہ دھماکا لنڈی کوتل میں ایک قبائلی رہنما کے گھر کے باہر ہوا۔

XS
SM
MD
LG