رسائی کے لنکس

کوئٹہ: دھماکے سے دو بچے ہلاک


کوئٹہ: دھماکے سے دو بچے ہلاک

کوئٹہ: دھماکے سے دو بچے ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پیر کی صبح ایک دھماکے سے دو بچے ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہزار گنجی میں ہوا جہاں بارودی مواد کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کچرا چننے والے بچوں نے جب اس بارودی مواد کو اُٹھانے کی کوشش تھی تو اس میں دھماکا ہو گیا۔ دونوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ زخمی ہونے والے دو راہ گیروں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پر تشدد حملوں میں کم ازکم 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت اقلیتی شیعہ ہزارہ برادری کے افراد سے تھی۔

XS
SM
MD
LG