رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں12 افراد ہلاک


بلوچستان: بم دھماکے میں12 افراد ہلاک
بلوچستان: بم دھماکے میں12 افراد ہلاک

بلوچستان کے شہرڈیرہ اللہ یار میں اتوارکی دوبہر ایک طاقتوربم دھماکے میں کم از کم 12افراد ہلاک اور23 زخمی ہو گئے۔

ضلع جعفر آباد کے ڈی آئی جی پولیس جاوید اقبال نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس حملے کا ہدف قومی شاہراہ پر مسافروں کے لیےقائم ایک ہوٹل تھاجہاں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔ ھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کی دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔

اُنھوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم ڈی آی جی نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

XS
SM
MD
LG