رسائی کے لنکس

خیبرایجنسی: نیٹو کے ٹرکوں پر فائرنگ، چھ افراد زخمی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مقامی قبائلیوں کے بقول حملہ آوروں اور وہاں موجود خاصہ داروں میں کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کے لیے رسد لے جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ افغانستان سے متصل قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پیش آیا جب مسلح افراد نے جمرود بائی پاس پر ٹرکوں پر فائرنگ کی۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے زخمی ہونے کے علاوہ اس حملے میں دو مزید گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی قبائلیوں کے بقول حملہ آوروں اور وہاں موجود خاصہ داروں میں کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حالیہ دنوں میں خیبر ایجنسی میں نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے کنٹینرز پر متعدد جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سرچ آپریشن بھی کیا جس میں تقریباً ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
XS
SM
MD
LG