رسائی کے لنکس

لوئر دیر:خود کش حملہ ناکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے جنڈول میں یہ واقعہ ایک پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا اور بظاہر حملہ آور تھانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پاکستان کے شمال مغرب میں بدھ کو ایک خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب پولیس نے اس پر فائرنگ کی۔ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے جنڈول میں یہ واقعہ ایک پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا اور بظاہر حملہ آور تھانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پولیس حکام اور عینی کے مطابق ایک مشتبہ شخص تھانے کی جانب آ رہا تھا اور جب اسے پولیس نے اسے رکنے کے لیے کہا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ اسی دوران پولیس نے اس پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

لوئر دیر میں اس سے قبل بھی شدت پسند پولیس کے اہلکاروں اور مقامی امن لشکر کے رضا کاروں پر مہلک حملے کر چکے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG