رسائی کے لنکس

شدت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوابی کارروائی میں حکام کے بقول چار عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس کے ایک تھانے اور چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں بدھ کو طلوع آفتاب سے قبل جدید خود کار ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے تھانے اور علاقے میں چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

جوابی کارروائی میں حکام کے بقول چار عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

زخمی ہونے والے اہلکار پشاور کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG