رسائی کے لنکس

شدت پسندوں کا فوجی گاڑی پر حملہ، ایک میجر ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ جوابی کارروائی میں تین ’’دہشت گرد‘‘ بھی مارے گئے۔

پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کے قریب شدت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کرکے ایک میجر کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ جوابی کارروائی میں تین ’’دہشت گرد‘‘ بھی مارے گئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی فوری طور پر کسی فرد یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم شمال مغربی علاقوں میں شدت پسند اکثر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور قافلوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

شدت پسندوں کا یہ حملہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب سرکاری مذاکرات کاروں نے طالبان سے ’’غیر مشروط طور پر بلا تاخیر‘‘ فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بغیر وہ شدت پسندوں سے مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا پائیں گے۔

شدت پسندوں کی طرف سے یہ بیانات بھی سامنے آئے ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں جب کہ فائر بندی اور تشدد کی کارروائیاں روکنے کے لیے دیگر گروپوں سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG