رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے پہلا ٹی20 چار رنز سے جیت لیا


فائل

فائل

بارش نہ رکنے کے باعث جنوبی افریقہ کو 'ڈک ورتھ لوئس میتھڈ' کے تحت چار رنز سے میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثر ہونے والے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو چار رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواباً پاکستان نے 1ء9 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش کے سبب میچ روکنا پڑا۔

بعد ازاں بارش نہ رکنے کے باعث جنوبی افریقہ کو 'ڈک ورتھ لوئس میتھڈ' کے تحت چار رنز سے میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا میچ جمعے کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوگی۔

بدھ کو جوہانسبرگ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کےنقصان پر 153 رنز بنائےتھے۔

ساؤتھ افریقن اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 43 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ہاشم آملہ نے 31 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور جنید خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بلاول بھٹی اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواباً پاکستان نے 1ء9 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روکنا پڑا۔ احمد شہزاد 9 اور ناصر جمشید 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ جس وقت روکا گیا اس وقت کپتان محمد حفیظ 13 اور عمر اکمل 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس دورے سے قبل متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینو پر کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 0-2 کی شکست دی تھی۔

پاکستان اس دورے کے دوران پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-4 سے ہار گیا تھا جب کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک-ایک سے برابررہی تھی۔
XS
SM
MD
LG