رسائی کے لنکس

دوسرا ٹی20: پاکستان کو 6 رنز سے شکست


فائل
فائل

سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں سے جیت لیا تھا جس کے باعث اسے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

جمعے کو کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 151 رنز کا ہدف دیا تھا جس کےجواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر جنوبی افریقی بالروں کے رحم و کرم پر رہی اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ احمد شہزاد نے 21 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین پارنیل نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ ڈیل اسٹین اور عمران طاہر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ہاشم آملہ نے 48 اور ڈی کاک نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین اور سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بدھ کو ہونے والا سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں سے جیت لیا تھا جب کہ اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-4 سے اپنے نام کرلی تھی۔

آج کے میچ میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ 'آئی سی سی' کی 'ٹی20 رینکنگ' میں موجودہ پانچویں پوزیشن سے اٹھ کر دوسرے نمبر پر آجائے گا اور پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG