رسائی کے لنکس

پاکستان کا مزدور طبقہ، اوسطاً مزدوری 330 روپے ، 29 پیسے


پاکستان کا مزدور طبقہ، اوسطاً مزدوری 330 روپے ، 29 پیسے
پاکستان کا مزدور طبقہ، اوسطاً مزدوری 330 روپے ، 29 پیسے

پاکستان کا مزدور طبقہ سب سے کم اجرت پانے والوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ وہ عام آدمیوں کاطبقہ ہے جس کے بارے میں بیشتر مواقعوں پر کہا جاتا ہے کہ فلاں اقدام سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔۔حالانکہ آندھی آئے یا طوفان، سیلاب آئے یا موسلادھار بارش ، ہڑتال ہو یا تیز گرمی سردی۔۔۔پتہ کھڑکے یا دل دھڑکے ۔۔متاثر یہی طبقہ سے متاثر ہوتا ہے۔پھر اسی طبقے کو بے روزگاری، بھوک ، بیماری اور کم آمدنی سے جڑے بے شمار مسائل سے سارا سال جنگ کرنا پڑتی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، سرگودھا، ملتان، حیدرآباد، خضدار، بہاولپور، سکھر ، لاڑکانہ ، فیصل آباداور بنوں جیسے17 شہروں میں بسنے والے اس طبقے کی یومیہ مزدوری سے متعلق اعدادو شمار جاری کئے ہیں ۔ ان اعداد وشمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ غربت اور کم آمدنی سے لڑتا یہ طبقہ کس طرح گزر بسر کرتا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اوسطاً مزدوری تین سو تیس روپے انتیس پیسے یومیہ ہے ۔پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں تقریباً پونے بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی کا مزدورباقی شہروں کے مقابلے میں قدرے خوش قسمت ہے جس کی یومیہ مزدوری سب زیادہ یعنی اوسطاً 425روپے یومیہ مزدوری دی جاتی ہے ۔ اس کے مقابلے میں سکھر اور لاڑکانہ کا مزدور یومیہ سب سے کم 250روپے مزدوری کماتا ہے ۔
کوئٹہ اور لاہور کے مزدوروں کی یومیہ اجرت 400روپے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بسنے والوں کی مزدوری 375روپے ہے۔ گوجرانوالہ سیالکوٹ اور حیدرآباد میں مزدوری یومیہ 350روپے ، فیصل آباد میں 325 روپے جبکہ سرگودھا، ملتان، خضدار اور پشاور کا مزدور یومیہ 300 روپے کماتا ہے۔ بنو ں میں یومیہ مزدوری 280 روپے جبکہ بہاولپور میں 285روپے ہے۔

XS
SM
MD
LG