رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کی اُمید ہے: وقار یونس


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس (فائل فوٹو )

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس (فائل فوٹو )

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ دورہ سری لنکا میں پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ سری لنکا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

پیر کو لاہور میں سابق کپتان وقار یونس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکمت عملی جیتنے والی ہو گی چاہے اس میں دفاع کر کے جیتیں یا اٹیک کر کے۔ کوشش یہ کی جائے گی کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں اور ہماری کوشش یہی ہو گی کہ کسی طریقے سے بھی یہ ٹورنامنٹ جیتیں۔‘‘

وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے۔

دورہ سری لنکا کی تیاری کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

پاکستان آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG